بلوچستان کے ساحل و وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے، سردار اسلم بزنجو

نال:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی ریکوڈک کے اس معاہدے کو کسی بھی صورت نہیں مانے گئی نیشنل پارٹی ایک جدو جہد کی پیداوار ہے وہ کسی بھی صورت میں بلوچستان کے ساحل وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دے گئی نیشنل پارٹی اپنے دور حکومت میں بلوچستان کو اس کا حق دلانے کیلئے جدو جہد کرتا رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنجو ہاوس نال میں نیشنل پارٹی کے عہدادروں اور ورکرو سے خطاب کرتے ہوے کہا انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی ابھی حکومت میں نہیں ہے اس کے باوجود بلوچستان بھر سے لوگ مختلف پارٹیوں سے استعفی دے کر نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں نیشنل پارٹی ریکوڈیک کے اس معاہدے کو کسی بھی صورت میں نہیں مانے گی اس کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں مزید مضبوط ہورہا ہے کارکنان پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے اپنا جدو جہد تیز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں