تندرست زندگی اور تعلیم یافتہ دماغ ہی روشن مستقبل کی علامت ہیں،میر عمر جمالی

ڈیرہ اللہ یار: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ تعلیم و صحت پر توجہ دیئے بغیر ترقی ناممکن ہے تندرست زندگی اور تعلیم یافتہ دماغ ہی روشن مستقبل کی علامت ہیں ہماری پوری توجہ تعلیم اور صحت کے اداروں کو مستحکم بنانے پر ہے اپنے دور حکومت میں پہلی ترجیح تعلیم و صحت پر جبکہ دوسرے نمبر پر دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ساڑھے تین سالوں میں شہر اور دیہات میں مسائل کے حل کے لیے فنڈز فراہم کیے پانی و بجلی کے کئی منصوبے دیکر عوام کو انکا حق دہلیز پر پہنچایا خدمت کا جذبہ کم نہیں ہوگا ڈیرہ اللہ یار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر عمر خان جمالی نے کہا کہ حلقے کے پرائمری مڈل اور ہائی اسکولز کی عمارتیں کی ازسر نو تعمیر و مرمت کے ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں نئی نسل کو صحتمند زندگی اور معیاری تعلیم کا موقع اپنے شہر میں فراہم کر رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان پڑھ لکھ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں انکا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکوں پختہ نہری نظام پینے کے صاف پانی اور بجلی و گیس کی ضروریات ہیں اپنے دور میں ان سہولیات پر فنڈز مختص کروائے اور ان پر کام کروایا آج دیہاتوں میں رابطہ سڑکیں پختہ نہری نظام بجلی اور پانی کی سہولیات میسر ہے شہر اور دیہات میں یکساں طور پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ انکے مسائل حل ہوسکیں ان باتوں میں صداقت ہرگز نہیں کہ شہر کو نظرانداز کیا گیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر واٹرسپلائی اسکیم کو اپگریڈ کرنے ٹف ٹائل اور پی سی سی گلیاں ہمارے دور حکومت میں بنی ہیں گزشتہ حکومت میں گلی محلے کچے اور سہولیات کا فقدان تھا میر عمر خان جمالی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ میں تاخیر حربوں اور کٹوتی کا نوٹس لیں فنڈز کی ادائیگی میں تاخیر اور کٹوتی سے جاری منصوبوں پر کام رک جائیگا اور منصوبے ادھورے رہ کر بے ثمر ثابت ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں