بی این پی کے مرکزی کونسل سیشن میں نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی شریک نہیں ہوئے

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کا مرکزی کونسل سیشن صوبے کے قد آور سیاسی شخصیت سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے بھی کونسل سیشن سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تین روزہ مرکزی کونسل سیشن کے دوسرے روز مرکزی کمیٹی رکن نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی ان کے قریبی رفقاء اور حمایت یافتہ گروپ کا کوئی بھی رکن شریک نہیں ہوا اس حوالے سے جب نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے منع کردیا تاہم انکے قریبی ذرائع نے انکی اور انکے ساتھیوں کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن کے دو روزہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں