پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2022 میں ایک بار پھر بھارت کو ہرائے گی، شعیب اختر

لاہور:سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے اگلے T20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف جیت کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس نے پیش گوئی کی ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کو ایک بار پھر شکست دے گا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم میلبورن میں ہندوستان کو ایک بار پھر شکست دیں گے،ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستانی ٹیم بھارت سے بہتر ہے۔شعیب اختر نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹیموں پر غیر ضروری ہائپ اور دبا پیدا کرتا ہے۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ یہ ہندوستانی میڈیا ہے جو اپنی ٹیم پر غیر ضروری دبا ڈالتا ہے جب بھی کرکٹ میں دونوں ممالک کا ٹکرا ہوتا ہے، ہندوستان کا ہارنا معمول ہے۔ یاد رہے کہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان 23 اکتوبر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کے اپنے افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ گرما گرم مقابلے کی میزبانی مشہور میلبورن کرکٹ گرانڈ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں