امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
واشنگٹن:امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں‘ حکام کے مطابق پانچوں افراد کو قتل کیا گیا۔لاشیں ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی سے ملی ہیں، علاقے میں رہائش پذیر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد بالغ ہیں، مرنیوالوں میں چار مرد اور ایک عورت شامل ہے، پانچوں افراد کو قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


