لاپتہ کاشف بلوچ کی بازیابی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کراچی:جبری طور پر گمشدہ نوجوان کاشف بلوچ کی بازیابی کے لیے پیرکوکراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادشریک تھی۔اس موقع پر کاشف بلوچ کی اہلیہ نے بتایا کہ پانچ ماہ قبل کاشف بلوچ کو ملیر میں واقع ان کے گھر سے اٹھایا گیا تھا۔رینجرز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار کاشف بلوچ کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ کاشف بلوچ کی چار چھوٹی بیٹیاں ہیں جو ہر وقت اپنے والد سے متعلق پوچھتی ہیں۔رینجرز اور حکومت وقت سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ کاشف کو بازیاب کرائیں۔اہلیہ کاشف بلوچ نے کہاکہ اگر کاشف نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
Load/Hide Comments


