قلات، زمین کے تنازعہ پردو گرپوں میں تصادم، ایک شخص شدید زخمی

قلات: قلات کے علاقے سرخین میں زمین کے تنازعہ پردو گرپوں میں لڑائی ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ لیویز کے مطابق منگل کو قلات کے علاقے سرخین میں زمین کے تنازعہ پر بنگلزئی قبیلہ کے دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈے اور لاٹھیوں کے وار سے بہادر خان نا می شخص شدید زخمی ہو گیا لیویز نے زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں