شہباز شریف دھیلے کی نہیں 16 ارب کی میگا کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں، وزیرمملکت

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف دھیلے کی نہیں 16 ارب کی میگا کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں، شہباز خاندان نے رمضان شوگر ملز کے اپنے 14 چھوٹی تنخواں والے ملازمین کے نام پر28 بے نامی بینک اکانٹ کھولے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز خاندان نے ان جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 16 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی۔صرف شہبازکے مقصود چپڑاسی کے اکانٹ میں تقریبا 4 ارب کرپشن کا جمع کروایاگیا۔یہ چھوٹے میاں کی بڑی کرپشن کا لامتناہی سلسلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں