ایران کی جانب سے مکران کے علاقوں کو30 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،کیسکو

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے132Kv جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کے علاقوں کو30 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکے باعث70میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہونے کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ایران کی جانب سے بجلی کی سپلائی معمول کیمطابق 100میگاواٹ کر دی جائے گی جسکے بعد مکران کے تینوں اضلاع کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی واضح رہے کہ22جنوری کو ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بندکیا گیا تھا جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تْمپ،تربت،ہوشاب، پنجگور،پسنی،اورماڑہ،جیونی،گوادرانڈسٹریل،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم اس دوران ایران سے بجلی کی بندش پرکیسکو نے مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں