کچلاک پوسٹ آفس کے عملے کے ناروا رویہ کا نوٹس لیا جائے، بی این پی

کوئٹہ:بی این پی ضلع کوئٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات اور عوامی شکایات پہنچی ہیں کہ کچلاک پوسٹ آفس کے عملے کا رویہ عوام کے ساتھ درست نہیں ہے پوسٹ ماسٹر اور پوسٹ مین نے پوسٹ آفس کو اپنا ذاتی جاگیر بنایا ہوا ہے جہاں مختلف لائسینس اور بلوں وغیرہ کے مد میں اپنی مرضی کے جرمانے عائد کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے، ان سے ناجائز پیسے بٹورے جاتے ہیں۔انہوں نے حکام بالا اور پوسٹ ماسٹر جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پوسٹ آفس میں ایسے کالی بھیڑوں کے ناجائز رویہ کا نوٹس لیں اور ان کو سخت تاکید کریں کہ وہ ایمانداری سے اپنی ذمہ داری انجام دیں بصورت دیگر بی این پی ضلع کوئٹہ بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ہم کچلاک کے عوام کے ساتھ ایسے جابرانہ رویہ کو برداشت نہیں کریں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے جائز حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں