عثمان بزدار پنجاب کے صرف شوپیس وزیراعلی ہیں،عظمی بخاری

لاہور:مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہادی جو ہمیں نظر نہیں آرہی،عثمان بزدار پنجاب کے صرف شو پیس وزیراعلی ہیں،ساڑھے تین سال سے پنجاب کے فیصلے بنی گالہ میں ہورہے ہیں،پنجاب کے 12کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے اگر بنی گالہ میں ہونے تھے تو عمران خان خود کو وزیراعلی پنجاب بھی ڈکلیئر کردیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے بلاتفریق جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے،شہبازشریف کے نام کی تختیاں وہاڑی سے اٹک تک لگی ہیں۔عثمان بزدار کی تختیاں صرف تونسہ میں لگ رہی ہیں۔پنجاب کا بجٹ تونسہ اور میانوالی میں خرچ ہو رہا ہے۔بزدار حکومت ساڑھے تین سال میں ایک بھی پروجیکٹس مکمل نہیں کرسکی۔راوی ریور پروجیکٹ اور سینٹرل بزنس پروجیکٹ تبدیلی کے فلاپ شو ثابت ہوئے ہیں۔عمران خان کی میٹھی گولیاں اب قوم ہضم کرنے کے قابل نہیں رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں