نال، بجلی کے بل جمع کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ جاری

نال: نال گرد نواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے زمیندار کاروباری لوگوں کو مشکلات کا سامنا نال گریشہ درنیلی مروکی کے زمیندار ہر ماہ باقعدہ بجلی کے بل جمع کررہے اس کھ باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کیسکو کررہا ہے تفصیلات کے مطابق نال گریشہ درنیلی سمیت دیگر علاقوں میں کیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے زمیندار کاروباری لوگوں کو مشکلات کا سامنا نال گریشہ درنیلی کے زمیندار ہر ماہ باقعدہ بل جمع کرتے نال گرد نواح میں بجلی کے بل جمع ہوتے پورے قلات ڈویژن میں اتنے بل جمع نہ ہوتے اس کے باوجود کیسکو کی جانب سے بار بار لوڈ شیڈنگ ٹر پنگ نے انھیں مزید مشکلات میں مبتلا کردیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کی وجہ سے زمینداروں کے ساتھ ساتھ کاروباری لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں انھوں نے چیف کیسکو ودیگر سے مطالبہ کیا وہ نوٹس لے کر انھیں مزید مشکلات سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں