روس نے یورپی یونین کے اہلکاروں کو بلیک لسٹ کردیا

ماسکو:ماسکو حکومت نے یورپی یونین کے متعدد اعلی عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔غیرملکی کببرساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اِن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ قانون ساز اور انتظامی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ بیان کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد نجی یورپی فوجی کمپنیوں کو روکنا ہے، جو دنیا کے مختلف خطوں میں سرگرم ہیں۔ قبل ازیں ای یو نے پچھلے دسمبر میں واگنر نامی ایک نجی فوجی کمپنی کے خلاف اقدامات کیے تھے، جسے روس کی شیڈو آرمی خیال کیا جاتا ہے۔ اس گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مشرقی یوکرائن میں بھی کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں