دہشتگردی کا خطرہ، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی سخت

کوئٹہ:ممکنہ دہشتگردی کا خطرہ: آئی جی ریلوے پولیس نے کوئٹہ سمیت مختلف ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی سخت کرنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا۔گزشتہ روزنجی ٹی وی کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے تمام ایس پیز کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں کوئٹہ،لاہور، کراچی، راولپنڈی، سکھر، پشاور اور ملتان ریلوے سٹیشن ملتان سمیت دیگر اہم سٹیشنوں کی حدود میں سیکورٹی کے حوالے سے کسی بھی گداگر مرد، خواتین اور بچوں کا مکمل طور پر داخل بند کردیا جائے۔آئی جی نے کہا کہ کسی بھی گداگر کو ریلوے پلیٹ فارموں پر جانے نہ دیا جائے ریلوے اسٹیشن کے داخل اور باہر نکلنے والے راستوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے، ڈراپ لائن اور مسافروں کو لینے آنے والے افراد مقررہ کردہ لائنوں میں رہیں۔آئی جی ریلوے پولیس نے لیڈیز پولیس کمانڈوز کو ریلوے پلیٹ فارموں پر خواتین اور بچوں کے سامان کی میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کرنے اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے پلیٹ فارموں پر مشکوک سامان اور افراد پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مشکوک حرکات کرنے والے افراد اور سامان کی بروقت اطلاع ڈیوٹی پر موجود پولیس اہل کاروں کو دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں