پی ایف یوجے کا قیصربنگالی کیخلاف مہم چلانے پر وزرا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر قیصر بنگالی کے خلاف مہم چلانے پر وزرا اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پی ایف یو جے کے صدرشہزادہ ذوالفقاراورسیکرٹری جنرل ناصرزیدی نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت تنقید کی کو دبانے کیلئے فاشسٹ ہتھکنڈیاستعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر بنگالی نے معقول انداز میں حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کی، تنقید کا مثبت اندازمیں جواب دینے کے بجائے کردار کشی کی گئی، بدنیتی پرمبنی مہم پرترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم کیخلاف کارروائی کی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے معتبر ماہر معاشیات قیصر بنگالی پر ریاست مخالف ہونیکا الزام لگایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں