عوام کیساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی محتسب بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں، ان کے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذٰا اس حوالے سے محتسب ادارہ سے وابستہ آفیسران و دیگر اہلکار اپنے پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو پورا کرنے کیلیے بھرپور اقدامات کریں تاکہ لوگوں کے شکایات کا ازالہ جلد ممکن ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محتسب دفتر کی سالانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کے موقع پر محتسب سیکرٹریٹ کے متعلقہ آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اجلاس کے شرکاء میں شامل ڈائریکٹرز سعید احمد شاہوانی، عبدالمنان اچکزئی، غلام مصطفیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالجمیل خان، سید عبد الحفیظ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نورالحق کاکڑ،اورنگزیب بگٹی، رجسٹرار سید محمد علی و دیگر شامل تھے، اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں صوبائی محتسب نے کہا کہ محتسب ادارے کا مینڈیٹ عوام کے حقوق کا تحفظ، رول آف لاء کی پابندی کو یقینی بنانا، بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرنا ہے لہذٰا اس حوالے ہم  اپنے کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مزید کوششیں کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے والے لوگوں کی داد رسی ممکن نہ ہو، صوبائی محتسب نے اجلاس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کے شکایات کے ازالے کے لئے ریجنل دفاتر کے کارکردگی میں اضافہ کیا جائے، انہوں نے صوبے کے چند علاقوں میں لوگوں کے شکایات پر فوری کارروائی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کیں کہ ریجنل دفاتر اپنے سطح کے تمام کیسسز خود نمٹانے کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو اپنے ہی علاقوں میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے، اجلاس میں انویسٹیگیشن آفیسران نے صوبائی محتسب کو زیر سماعت اور نمٹائے گئے تمام کیسسز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، اجلاس میں ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں