پولیس لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کرنے میں نا کام ہو چکی ہے،بلوچستان بار کونسل
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں صحبت پور کے علاقے تھانہ ملک محمد علی شہید کے حدود میں زمیندار میر صفدر خان کھوسہ کے گھر میں ڈکیتی اور اہل خانہ کو یرغمال بنانے اور گھر سے اسلحہ کی زور پر لاکھوں روپے کے زیورات نقدی پیسہ و دیگر گھر کے ضروری سامان لیجانے اور تاحال صحبت پور پولیس کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صحبت پور کے پولیس لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے صحبت پور کا حالیہ ڈکیتی بلوچ روایات کی برخلاف ہے تاریخ میں اس کی روایت نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ صحبت پور شہر کے قریب شاہراہ عام پر پولیس چوکی کے نزدیک اس قسم کا واردات پولیس انتظامیہ کی مکمل ناکامی ہے انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری کے خلاف ضلع صحبت کے عوام سراپہ احتجاج ہیں صحبت پور پولیس کی جانب سے صرف طفل تسلی کے علاوہ اور کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی صحبت پور کے عوام کو چوروں ڈاکوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا اور صفدر خان کھوسہ کے گھر میں ملوث چوروں اور ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو احتجاج کو صوبہ بھر میں وسعت دیا جائے گا انہوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں


