نوشکی ، ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکے، دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری

نوشکی:نوشکی شہر یکے بعد دیگریزوردھماکوں سے گونج اٹھا، دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب رات سات بجے کے بعد نوشکی کی فضا زور دار دھماکے سے گونج اٹھا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فضا کے اوپر دور دور تک زردی کی روشنی چھاگء، قاضی آباد۔ کلی غریب آباد اور آس پاس کے کلیوں کے لوگ خوف سے اپنے گھروں سے نکل گئے اور جبکہ بازار کے اندر بھگدڑ مچ گء، دھماکے کی خوف سے لوگ بھاگنے لگے، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کا آوازیں سنی گئی اور مسلسل یکے بعد دیگرے دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہی، پولیس جگہ کی تعین کرنے میں مصروف۔ تاہم دیگر اطلاعات رات گئے تک معلوم نہ ہوسکی۔ نوشکی: ایف ہیڈ کوارٹر گیٹ کے قریب زور دار دھماکہ اور فائرنگ کی اطلاع
نوشکی: دھماکے کے نتیجے ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر سرکاری دفاتر بھی متاثر ہوئے ہیں ،نوشکی: فائرنگ کا سلسلہ کا جاری ہے تاحال کوئی زخمی یا ہلاکتوں کی اطلاع نہیں،نوشکی: سیکورٹی فورسز حالات کو قابو کرنے کیلئے الرٹ ہے ،نوشکی: سرکاری حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں