افغانستان، فٹبال فیلڈ کے نزدیک موٹر سائیکل بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

کابل: افغانستان میں فٹبال فیلڈ کے نزدیک موٹر سائیکل بم دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ خوست کے ضلع نادر شاہ کوٹ میں فٹبال فیلڈ کے نزدیک ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں