وڈھ، انتظامیہ کی کارروائی،100کلو گرام چرس برآمد ، ملزم گرفتار

وڈھ( انتخاب نیوز)لیویز فورس وڈھ کی اہم کاروائی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گٸی 100 کلوگرام چرس برآمد ایک بین الصوباٸی اسمگلر گرفتارکر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزٸی و اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کے احکامات کی روشنی میں ناٸب تحصیلدار اورناچ ریاض احمد جاموٹ لیویز تھانہ اورناچ انچارج محمد موسٰی اور رسالدار عبدالقادر باجوٸی کی سربراٸی میں لیویز فورس نے کارواٸی کرتے ہوۓ منشیات کی بڑی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان لیویز کے مطابق گاسلیٹی چیک پوسٹ پر ایک گاڈی کو مشکوک پاکر چیکنگ کی گٸی ، اس دوران ٹرک گاڈی رجسٹریشن نمبر LSA-2478 کی تلاشی کے نتیجے میں 100 پیکٹ چرس برآمد کی گئی۔ترجمان لیویز کے مطابق کارروائی میں پنجاب بھکر کا رہائشی ایک ملزم رشیداحمد ولد محمد رمضان کو گرفتار کرلیا گیا اور ٹرک کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ منشیات کوٸٹہ سے کراچی منتقل کی جانی تھی۔ملزم کے خلاف بجرم زیر دفعہ CNSA 9/C کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،مزید تفتیش جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں