پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے، سردار یعقوب ناصر

لورالائی: پی ایم ایل این کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے کشمیر ہمارا شہ رگ ہے اقوام متحدہ 19 47 کے اپنے پاس کردہ قرار داد کو ٹھوکری میں بند کرنے کے بجائے اس پر عمل کرے تاکہ کشمیر کے محکوم و مظلوم عوام کو آزادی جیسی نعمت ملے انہوں نے کہا کہ آج عالمی دنیا نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور بھارت بڑے مکاری کے ساتھ وہاں پر قابض ہے اور انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کا سلسلہ کشمیر میں نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ مودی کی حکومت اس حوالے سے سب سے زیادہ زمہ دار اور قصور وار ہے جنہوں نے کشمیر کی اندرونی خود مختیاری بھی خٹم کردی انہوں نے کہا کہ بھارت ایک روز ضرور ٹھوٹھے گا کشمیر ناگا لینڈ آسام بھارتی پنجاب سمیت دیگر ریاستوں میں بغاوت کی تحریکیں چل رہی ہیں انکے اپنے فوجی مایوس ہیں اور وہ کسی صورت پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہم اپنے بائیس کروڑ عوام اور پاک افواج کے ایمانی جزبے سے بھارت کے ناپاک عزائم کو ملیامیٹ کردینگے پورا پاکستان فوج اور ادارے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کو خبر دار کرنا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا اور ہے اور یہ بھارت کا اٹھوٹ انگ کھبی بھی نہیں رہے گا وہ خواب غفلت کا شکار نہ رہے ہم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے اور کشمیر کو اقوام متحدہ کے طے کردہ قرار دادوں کے مطابق اسکے جلد آزادی کا حق چاہتے ہیں مظلوم کشمیری جلد آزادی حاصل کرنے میں اللہ کے فضل و کرم سے اور ہماری تحریک کی بدولت دنیا کے نقشے پر ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنا جھنڈہ گھاڑنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں