کورونا،بلوچستان کی مزدورتنظیموں کا یکم مئی کو یوم مزدورسادگی سے منانے کا فیصلہ

کوئٹہ۔27اپریل:بلوچستان کے مزدورتنظیموں نے کوروناوائرس کے باعث یکم مئی کو یوم مزدورسادگی سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ سماجی دوری کے باعث ریلیاں نہیں نکالی جائے گی۔مزددورتنظیموں جس متحد ہ لیبر فیڈریشن،پاکستان ورکنفیڈریشن،ایریگیشن ایمپلائزیونین شامل ہیں کے رہنماؤں ماما عبدالسلام بلوچ،علی بخش خان جمالی،حسن بلوچ ودیگر کااجلاس گزشتہ روز ہواجس میں یکم مئی کویوم مزدو ر کے دن منانے مناسبت سے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ چونکہ اس بار کوروناوائرس باعث لاک ڈاؤن ہے حکومتی سطح پر اجتماعات پر پابندی ہے اسی حوالے سے اہم نے بھی فیصلہ کیاہے کہ اس باریوم مزدورکو سادگی سے منایاجائے گا کوئٹہ سمیت صوبے کسی اضلاع میں ریلیاں نہیں نکالی جائے گی البتہ یونین کے دفاترمیں سماجی دوری کے فارمولے کولا گوکرتے ہوئے چھوٹے پیمانے پر پروگرامیوں کواانعقاد کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں