گوادر، انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی، 4غیر قانونی ٹرالرز قبضے میں لے لیئے
گوادر(انتخاب نیوز)محکمہ فشریز کی ایم ایس اے اور پاکستان کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ کارروائی، چار غیر قانونی ٹرالرز دھر لئے گئ، ڈی جی فشریز طارق الرحمان* اور ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم* کی سربراہی میں فشریز افسر صغیر زمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد نے اپنی ٹیم کے ساتھ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور پاکستان کوسٹ گارڈ* کے ہمراہ خصوصی اطلاع پر کل رات مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار ٹرالرز بنام شان مسلم نمبر 18934B، شان مدینہ نمبر 22132B، ال ماشاءاللہ نمبر 18781B, ال عبدالقادر 22132B کو غیر قانونی طور پر ٹرالرنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا. ان تمام ٹرالرز کو فوری طور پر ضروری کارروائی کے لئے فشریز کے اہلکار بندرگاہ تک لے آئے اور ٹرالرز میں موجود مچھلیوں کو ضبط جبکہ عملے کو حراست میں لے لیا گیا،ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں


