لتا منگیشکر کی موت سے برصغیر نے حقیقی معنوں میں ایک عظیم گلوکار کو کھو دیا، عمران خان
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی موت سے برصغیر نے حقیقی معنوں میں ایک عظیم گلوکار کو کھو دیا،اِن کے گانوں کو سن کر پوری دنیا کے لوگوں کو بہت خوشی ملی۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لتا منگیشکر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لتا منگیشکر کی موت سے برصغیر نے حقیقی معنوں میں ایک عظیم گلوکار کو کھو دیا ہے جسے دنیا جانتی ہے۔ اس کے گانوں کو سن کر پوری دنیا میں بہت سارے لوگوں کو بہت خوشی ملی ہے۔
Load/Hide Comments


