حکومت پنجگور کے دکانداروں کیلئے فنڈز ریلیز کرے،انجمن تاجران
پنجگور (نامہ نگار)انجمن تاجران پنجگور کے ترجمان نے اپنے ایک پریس ریلیز کہا ہیکہ پنجگور کے حالیہ تین دن پہلے جو معاملہ پیش آیا تھا اس کے پیش نظر پنجگور مین بازار کے اندر کی اکثر دکانوں کے شٹر کہیں گولوں اور کہیں گولیوں کی نظر ہوگئے ہیں اور کچھ دکانیں اور تاجروں کے دکانوں کی مالیت جل کر راکھ بن گئے ہیں پنجگور کے تاجر و دکانداروں کو مختلف سے نقصانات ہوکر پیش آرہے ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ ہم وقت حکومت اور ڈپٹی کمشنر پنجگور اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور اور باقی ذمداران اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد آکر پنجگور مین بازار کا دورہ و سروے کرکے ہمارے تاجران و دکانداروں کے اس مشکل گھڑی میں حال پرسی کرکے انکے درپیش مسائل اور نقصانات کو کو دیکھ کر جلد انکے ازالہ کیلئے کوئی فنڈ ریلیز کرکے انکو دیئے جائیں، ترجمان نے اپنے پریس میں کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے تاجران برادری کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور باقی ذمدار اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکے ساتھ رہیں گے۔


