ینگ ڈاکٹرز کے رہنماوں کی مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی سے متعلق ڈاکٹروں سے ملاقاتیں
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے اپنے مطالبات کے حق میں 9فروری کی احتجاجی ریلی سے متعلق ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر کلیم اللہ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی لیڈر شپ نے ڈاکٹروں کو 09 فروری کے احتجاجی ریلی، وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراؤ اور ریڈ زون میں دھرنے سے متعلق آگاہ کیا ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماوں نے ڈاکٹر کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کو قائم رکھنے پرزور دیااور ڈاکٹر کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کو درپیش تمام تر اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے مقابلے کا یہی واحد راستہ ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی لیڈر شپ نے جاری احتجاج کے دوران ڈاکٹر کمیونٹی کے ہر فرد کی مثبت کاوش کو سراہا۔ترجمان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی لیڈر شپ نے ڈاکٹروں کو 09 فروری کے احتجاجی ریلی، وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ اور ریڈزون دھرنے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اورڈاکٹروں کو بتایا کہ حکومتی غیرسنجیدگی کے پیش نظر غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ڈاکٹروں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔ ملاقات میں ڈاکٹروں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی قیادت کو ڈاکٹر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے خلاف آواز اٹھانے اور ڈاکٹر کمیونٹی کو متحد رکھنے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے قردار کو سراہا۔


