ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق دو زخمی
نصیرآباد:ڈیرہ مراد جمالی میں مسافر بس پرنامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جمالی بس اڈے میں نامعلوم افراد نے ایک مسافر پر دستی بم سے حملہ کیا دستی بم دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص دلدار علی ولد عبدالنبی جاں بحق جبکہ 2افراد بچل بخش اور غلام مرتضیٰ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


