مجھے کبھی اپنا فون نمبر نہیں دیا، تنویرحسین ، بڑھاپے میں نمبر نہیں دیا کرتے، شیری رحمان
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین رانا تنویر حسین اور رکن کمیٹی سینیٹر شیری رحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جس دوران مذاق، مذاق میں رانا تنویر نے ان سے فون نمبر نہ دینے کا شکوہ کرڈالا جس پر شیری رحمان نے کہا کہ بڑھاپے میں نمبر نہیں دیا کرتے۔بدھ کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی صدارت میں ہوا جس کے آغاز پر چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے آڈیٹر جنرل کی جانب سے کمیٹی ارکان کو بھیجے گئے ایک پیغام کا ذکر کیا جس پر خواجہ آصف نے بھی پیغام ملنے کی تصدیق کی تاہم سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مجھے پیغام نہیں ملا جس پر چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے ازراہ مذاق کہا کہ آپ نے مجھے کبھی اپنا فون نمبر نہیں دیا جس پر شیری رحمان نے خوشگوار اندازمیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ بڑھاپے میں نمبر نہیں دیا کرتے، بعد ازاں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ نمبر دے دوں گی، کمیٹی اجلا س کی کارروائی شروع کریں۔


