حکومت کی جانب سے وفاقی وسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا،ڈسپیریٹی الاؤنس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی ترقی کے لیے سمری پر غورکیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے کہ ہے کہ خیبرپختونخوا کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا، پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں