وزیراعظم اپنے وزراکو حاجی اور وزرا انہیں حاجی صاحب کہیں گے، شازیہ مری

اسلام آباد:وزیراعظم کی طرف سے وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے وزرا کو حاجی اور وزرا انہیں حاجی صاحب کہیں گے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے کہ ان کی طرح بڑا نالائق کون ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنے وزرا کو حاجی اور وزرا انہیں حاجی صاحب کہیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا نیا ڈرامہ وزیروں کو شاباشی دینا جب عوام برے حال میں ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران نیازی کو پتہ ہے کہ عوام صرف بدعائیں دے رہی ہے اسی لیئے خود سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ مراد سعید کا کونسا کارنامہ ہے جس کے لیئے اول نمبر آیا ہی۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو مہنگائی، بیروزگاری، گیس کی بندش کا سامنا ہے اور عمران خان وزرا کو شاباشی دے رہا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ لوگ اپنے معاشی، آئینی اور انسانی حقوق سے محروم ہیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم تمغے بانٹ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں