پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس التوا کے پیچھے چھپ رہی ہے، پلوشہ خان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس التوا کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جرم نہیں کیا تو الیکشن کمیشن سے بھاگ کیوں رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے چہرے سے صادق اور امین کا میک اپ اتر چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان نے یہودیوں اور بھارتیوں سے چندہ لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیسہ عمران خان کی کمزوری ہے چاہے ناجائز ہی ہو، الیکشن کمیشن سے اپیل کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا جلد فیصلہ سنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں