حفیظ بلوچ گمشدگی کیخلاف خضدار میں احتجاجی مظاہرہ

خضدار(انتخاب نیوز) قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم فل اسکالر اور طالب علم حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف خضدار میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور حفیظ بلوچ کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق 9 فروری کی شام خضدار میں ایک غیرسرکاری ادارے سے حفیظ بلوچ کو سادہ دریس میں ملبوس مسلح افراد نے جبری طور پر لاپتہ کیا جس کے بعد ان کا ابھی تک پتا نہیں چلا ہے۔ اس سلسلے میں آج خضدار میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خضدار سے لوگوں نے شرکت کی اور حفیظ کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔ حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کی ایف آئی آر خاندان نے درج کی ہے جن کے مطابق حفیظ کو اس وقت اٹھایا گیا جب وہ ایک غیرسرکاری ادارے میں مفت پڑھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے انہیں بہت ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے مگر ناکام ہوئے ہیں۔ریلی میں شرکاء نے حفیظ کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ شرکا نے کہا کہ حفیظ بلوچ ایک طالب علم اور ایم فل اسکالر ہیں ان کا سارا وقت تعلیم دینے میں گزرا ہے۔خیال رہے کہ حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ ریلیز حفیظ بلوچ تین دن تک ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں