بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا دورہ سبی اجتماع، متعدد غیر معیاری اشیاء فروشوں کو جرمانہ

سبی:ڈی جی فوڈ اتھارٹی بلوچستان کے احکامات پر ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا اچانک اجتماع گاہ سبی کا دورہ، معتدد دکانداروں، دودھ فروشوں اور غیر معیای اشیا بیچنے والوں پر جرمانہ, اجتماع گاہ کا دورہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی بلوچستان کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کے احکامات پر زونل ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی امداد علی نے اچانک سالانہ تین روز اجتماع گاہ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر ماجد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر انہوں نے معتدد دکانداروں کو ناقص اشیا رکھنے اور ہوٹل مالکان کو غیر معیاری کھانا تیار کرنے، ایکسپائر منرل واٹر بیچنے والوں کو ہزاروں روپے کا جرمانہ کیا۔ اس موقع پر زونل ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی امداد علی کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی بلوچستان میں لوگوں کو معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دکاندار حضرات کو بھی پابند کیا جارہا ہے کہ ایکسپائر، غیر معیاری اور خاص کر حکومت کی جانب سے جن اشیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ان اشیا کی فروخت کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہری حضرات ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ناقص اور غیر معیاری اشیا کی نشاندہی کرائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی بلوچستان نے کمر کس لی ہے۔ شہریوں کی صحت پر کوئی کمپرومائیز نہیں کی جائے گی۔ ناقص اشیا فروخت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں