اوتھل‘ ڈاکٹر ہیرا لعل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اوتھل:ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر ہیرا لعل جو کہ کراچی کے رہائشی ہیں وہ گزشتہ دنوں 18 اپریل کو سول ہسپتال (ڈی ایچ کیو) اوتھل آئے تھے جبکہ رات یہاں گزارنے کے بعد وہ دوبارہ دن کے اوقات میں کراچی روانہ ہوگئے، 4 روز بعد یعنی 24 اپریل کو انہوں نے طبیعت ناساز ہونے پر اپنے معالج سے رجوع کیا جبکہ ان کا دیگر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ کووڈ 19 ٹیسٹ کرایا گیا جو گزشتہ دنوں رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہیں کراچی میں ہی آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں