وندر،سول سوسائٹی کا منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا

وندر:سول سوسائٹی وندر نے منشیات کی روک تھام کیلئے وندر پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا عوام الناس کو شرکت کی دعوت بعد نمازِ جمعہ لوگوں کے جم غفیر کو لیکر پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین عبدالستار انگاریہ کامریڈ سلیم بلوچ نورمحمد جمالی انگاریہ مولوی شبیر احمد یوسف خلجی امین رونجہ کی منعقدہ میٹنگ میں وندر شہر و اردگرد کے علاقوں میں منشیات کی فروختگی کے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا منشیات فروشوں میں اضافے وندر پولیس اور سی آئی اے کی طرف سے مکمل خاموشی اختیار کرنے پر مجبورا فیصلہ کیا گیا کہ اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیاگیا اور پرامن رہ کر جمہوری طورپر احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن پولیس اور سی آئی اے ٹس سے مس نہیں ہوئے اور حالات میں بہتری لانے کے بجائے مزید بگاڑ دیاگیا ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا پہلے مرحلے میں تھانے کے سامنے دھرنا اس کے بعد روڈ پر آنے کے آپشن پر غور کیا جائے گا نوجوان نسل کو بچانے کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں