بھاگ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صوبائی محتسب اعلیٰ بلوچستان

بھاگ:صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ کا دورہ بھاگ شہر ان کے ہمراہ وفاقی محتسب اعلی کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر غلام سرور بروہی بھی تھے صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاان کے ساتھ محتسب اعلی بلوچستان آفیس کے دیگر آفیسران بھی ساتھ تھے کھلی کچہری میں ایکشن کمیٹی بھاگ،علما کرام،وکلا برادری،ہندوپنچائیت،سیاسی سماجی رہنماں نے شرکت کی بھاگ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاضی حضور جان ایڈووکیٹ اور قاضی احتشام ایڈووکیٹ نے کھلی کچہری کی کاروائی چلائی اس موقع پر بھاگ کے مسائل خصوصا پینے کے پانی کے حوالے سے محکمہ پی ایچ ای نے کروڑوں،اربوں روپے کے کرپشن کیئے ہیں کھلی کچہری میں عوام نے محکمہ پی ایچ ای کے کروڑوں،اربوں روپے کے کرپشن کے حوالے سے صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ کے سامنے محکمہ پی ایچ ای کے سارے پلندے کھو ل کے رکھ دیئے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران بھاگ شہر کے پینے کے پانی کے مسلے کو سونے کی چیڑیا سمجھ بیٹھے ہیں اور وہ بھاگ شہر کے پینے کے پانی کے حوالے سے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران کروڑ پتی بن گئے ہیں لیکن آج تک محکمہ پی ایچ ای کے کسی بھی آفیسر کو نہ تو معطل کیا گیا اور نہ ہی اسے ڈیس مس فرام سروس کیا گیا اور نہ ہی آج تک محکمہ پی ایچ ای کے کسی آفیسر کیخلاف کوئی انکوائری کی گئی ہے بھاگ شہر میں گیس کا مصنوعی بحران کے حوالے سے بھی کھلی کچہری میں محتسب اعلی کو آگاہی دی گئی کہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے جان بوجھ کر بھاگ شہر کے عوام کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی ہے ایک طرف بھاگ شہر میں گیس مکمل بند ہے دوسری جانب لاکھوں روپے کے بلز سمجھ سے بالاتر ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے موجودہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے عوام نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائے عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے اور عوام اس حوالے سے سخت پریشان ہیں کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ کیا مذاق کررہاہے بھاگ شہر میں بہت سے محکمے جس میں محکمہ صنعت وحرفت کا دفتر ہے اس میں بھی کرپشن عروج پر ہے حتکہ وظائف کے پیسے آتے ہیں ان کو بھی کھا جاتے ہیں اورفرضی ناموں سے وظائف کے پیسے ڈرا کراکر ہڑپ کر جاتے ہیں اور عرصہ دراز سے محکمہ صنعت حرفت کا دفتر بھی پرائیوٹ چپڑاسی کے رحم وکرم پر ہے صرف ایک آفیسر ہے جو محکمہ صنعت وحرفت کے دفتر میں اپنی اجارا داری قیام کیئے ہوئے ہیں صوبائی محتسب اعلی کو زبانی اور تحریر ی حوالے سے درجنوں دراخواستیں بھی دی گئی جس میں بھاگ شہر کے بنیادی مسائل کے حل اور محکموں میں کرپشن کے حوالے سے درخواست دی گئی اس موقع پر صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ اور وفاقی محتسب اعلی کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر غلام سرور بروہی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی محتسب اعلی ہویا پھر وفاقی محتسب اعلی ہو یہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کوشاں ہیں بھاگ شہر کے بنیادی مسائل کا اکثر اخباروں کے ذریعے سنتے چلے آرہے ہیں جس میں خصوصا بھاگ شہر میں پینے کے پانی کی ہے آج اس ترقی یافتہ دور میں بھی بھاگ شہر کے عوام جوہڑوں اور تالابوں کا مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جوکہ باعث افسوس ہے صوبائی محتسب اعلی میں کوئی بھی شکایات ہوں تو اس کیلئے نہ تو وکیل کی ضرور ت ہے نہ ہی کسی اور چیز کا صرف سفید کاغذ پر اپنا شکایت بھیج دیں محتسب اعلی عوام کو فوری اور انصاف کی فراہمی میں ہمیشہ کوشاں ہیں اور عوام کے مشکلات کو کم کرنے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خلوص دل کیساتھ کام کررہے ہیں بھاگ شہر کا جو پینے کے پانی کا مسلہ ہے وہ حقائق پر مبنی ہے اور حقیقی اور جائز مسلہ ہے بھاگ شہر کے پینے کے پانی کے مسلہ کو محکمہ پی ایچ ای حل کرنے میں بلکل ناکام ہوچکے ہیں عوام کی جانب سے جوجوشکایت تھی جس میں پینے کے پانی کا مسلہ ہے بھاگ شہر میں گیس کا نہ ہونا،ندی ناڑی پر بیراجوں کے پانی میں تقسیم کے طریقہ کار منصفانہ نہ ہونا،سول ہسپتال بھاگ میں ڈاکٹرز کا نہ ہونا اور ادویات کا نہ ہونا،بھاگ تحصیل میں ٹھیکداروں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو ادھورہ چھوڑنا اور کروڑوں روپے کے کرپشن کرنا،حلقہ بندیوں کے حوالے سے شکایت،ہندوپنچائیت کی جانب سے ہندومحلہ بھاگ میں پرانا ڈا ک خانہ آفیس کا خستہ اور پرانا عمارت جوکہ کسی بھی وقت جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے سمیت جوجو مسائل زبانی اور تحریری حوالے سے صوبائی محتسب اعلی بلوچستان کے حوالے سے کردی گئی محتسب اعلی نے کہاکہ بہت جلد بھاگ شہر کے تمام اور بنیادی مسائل پر کام شروع کرینگے اور عوام کواس کا زرلٹ ملے گا بعد ازاں دارالعلوم بھاگ میں سابق ممبر مجلس شوری قاضی محمد انور اور متہمم دارالعلوم بھاگ مفتی کفایت اللہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں