پی ایس ایل7, لاہور قلندرز کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز پہلے، لاہور قلندرز دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چوتھا اور پشاور زلمی کا پانچواں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں