کوئٹہ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ : شالکوٹ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شالکوٹ کے علاقے زہری ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام علی نامی شخص کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے، مقتول کی نعش کو بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں