بھارت، حجاب پر پابندی کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، مولاناغفور حیدری
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف بروزہ جمعہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں پرآمن احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اسلام آباد کے ریڈ زون میں جلسہ کیلئے انتظامیہ کو اگاہ کردیا ہے امید ہے کہ حکومت اس میں روڑے نہیں اٹکائے گی۔منگل کے روز اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ انڈیا میں جو مسلم خواتین کے ساتھ واقعات پیش آئے ہیں اس سے بھارتی سیکولر ازم کا چہرہ آشکار ہوگیا برصغیر تقسیم ہوا تو یہ حصہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نام سے معرض وجود میں آیا جبکہ دوسرا حصہ ہندوستان کی سیکولر ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا اوراس وقت اس لئے سیکولر ریاست کہا گیا تھا کہ وہ کثیرالقومیتی ملک ہے، جہاں ہر مذہب و مکتبہ فکر کو آزادی ہوگی انہوں نے کہاکہ جب سے مودی آیا ہے اس نے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم کررکھا ہے آج بھارت میں بہت سے مسلمان پاکستان کے نام پر بھی تشدد برداشت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فکر ہندوستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کو ہے اگر کسی نے پاکستان کا نام لے کر سلامتی کی دعا کی تو کونسا جرم کیا ہے انہوں نے کہاکہ مسکان نے جس جرات کا مظاہرہ کیا اور بد معاشوں پر خوف طاری کردیا مسکان جیسی جرات کا مظاہرہ تمام مسلم خواتین کو کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ مسلم خواتیں پر تشدد کیا جارہا ہے مگر وہاں کی حکومت، عدلیہ اور ہندو کمیونٹی کو کوئی حیا نہیں آئی اس وقت بھارتی سیکولر ریاست کا چہرہ اب نے نقاب ہوچکا ہے اورحجاب کے مسئلے پر جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے وہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ مودی کے آنے کے بعد کشمیر سمیت بھارت کے اندر مسلمانوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے انہوں نے کہاکہ مسکان بچی نے مردوں کو بھی شرمسار کردیا ہے اس کی جرات نے غنڈوں کو للکارکر واضح پیغام دے دیاہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اسلام آباد میں جمعہ کو باحجاب خواتین کا بھرپور مظاہرہ ہوگا جبکہ چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی ریلیاں ہوں گی انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے 18 فروری کو یوم حجاب کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ہم نے یوم حجاب کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھنی ہیں با حجاب خواتین احتجاج میں شریک ہوں انہوں نے کہاکہ 18 فروری کو 3 بجے پارلیمنٹ کے سامنے ریلی اور جلسہ ہوگا جبکہ ملک بھر میں مودی اور بھارت کے اقدامات کے خلاف احتجاج ہوگا تمام علماء سے اپیل ہے کہ خطبات جمعہ میں حجاب کی اہمیت پر روشنی ڈالیں انہوں نے کہاکہ بھارت میں جو مسلم خواتین کے ساتھ ظلم کیا گیا اس سے ہندستان کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوا ہے جب سے مودی آیا ہے مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے کشمیر کے مسلمان ہوں یا ہندوستان کے مسلمان ہوں سب پر ظلم ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ حیرت ہے نام نہاد انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہے انہوں نے کہاکہ مودی سمجھتا ہے کہ برصغیر ہندووں نے آزاد کرایا ہے جبکہ تاریخ بتاتی ہے کہ تمام جدوجہد مسلمانوں نے کی ہے اور انگریزوں کا مقابلہ مسلمانوں کے بڑے علماء نے کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں بہت سے مسلمان پاکستان کے نام پر مار کھا رہے ہیں ان کو کہا جاتا ہے کہ تمہاری ہمدردی پاکستان کے ساتھ ہے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ حجاب کے مسئلے پر جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے وہ قابل مذمت ہے اس سے بھارت کا سیکولرازم کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے مودی کے آنے کے بعد کشمیر سمیت بھارت کے اندر مسلمانوں کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے حیرت ہے انسانی حقوق کی دعوے دار تنظمیں کیوں خاموش ہیں انہوں نے کہاکہ ریڈزون میں جلسہ کے لئے انتظامیہ کو آگاہ کریں گے ریڈزون میں جلسہ حکومت کے خلاف نہیں بھارت کے خلاف ہے اس لئے حکومت رکاوٹ نہ بنے ریڈزون میں خواتین کا جلسہ ہوگا ان کے گھر کے مرد بھی ہمراہ ہوں گے۔۔۔#/s#


