میراما ن اللہ زرکزئی قتل کیس،نواب ثناء اللہ زہری کو بری کردیا

خضدار رپورٹ اقبال مینگل
سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری میرامان اللہ خان زہری قتل کیس میں عدالت سے باعزت بری نمائندہ انتخاب خضدار سے گفتگو کرتے ہوئے نواب ثنااللہ خان زہری   کا کہناتھاکہ ہم پہلے دن سے واضح کرچکے ہیں کہ ہمارے دامن صاف ہیں آج عدالت نے ہماری بے گنائی ثابت کردی ہم قانون پسند اور عدالتوں کااحترام اور ان پراعتمادکرتے ہیں یقین تھا کہ ہمیں انصاف ملے گاآج کے فیصلے سے ثابت ہواکہ ہمیں بلاجواز ملوث کرنے کی سازش ہوئی تھی۔مگر آج انہیں مایوسی ہوئی نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہناتھا کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے خود عدالتوں کا سامناکرنے سے کترارہے ہیں جوان کی اخلاقی حواس باختگی کا واضح ثبوت ہے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہر محاذ پر مقابلہ کرکیسازشیوں کے تمام عزائم کو بے نقاب کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں