کیا میں سب سے بڑی ولن ہوں،ثانیہ نشتر

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت میں تحریک انصاف کی خواتین ارکان کمیٹی کی طرف سے سخت سوالات کرنے پر معاون خصوصی ثانیہ نشتر جذباتی ہوگئیں،معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہاکہ قائمہ کمیٹیوں میں آکر مجھے ایسالگتاہے کہ میں پاکستان کی سب سے بڑی ولن ہوں جس طرح مجھ سے بات ہوتی ہے کسی اور سے نہیں ہوتی ہے،خواتین ارکان نے منانے کی بڑی کوشش کی مگر وہ نہ مانیں۔ارکان کمیٹی نے احساس پروگرام کے لیے رجسٹریشن پر سوالات اٹھادیئے وزارت سے احساس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کے عمل پر بریفنگ طلب کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں