اے سی ڈی ایس پی اور سیکشن آفیسرکی 120آسامیاں پبلک سروس کمیشن کے حوالے
کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کے نوجوانوں کو میرٹ اور صلاحیت کی بنیاد پر باعزت و باوقار روزگار کی فراہمی کے لی? پر عزم ہیں اور نوجوانوں کے لی? روزگار کے بند دروازوں ے کھل رہے ہیں وزیراعلیٰ صرف باتوں اور اجلاسوں کی حد تک نہیں بلکہ نوجوانوں کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لی? عملی اقدامات کر رہے ہیں صوبائی حکومت کی روزگار کی فراہمی کی پالیسی کے تحت تمام صوبائی محکموں کو خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی ہدایت کی گئی ہے اور سیکڑوں خالی آسامیوں کو اخبارات میں مشتہر کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ نے ان آسامیوں پر شفافیت کے ساتھ بھرتی کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے جسکی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا? گی اس حوالے سے وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کے مابین گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات میں مانیٹرنگ میکینزم تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بلوچستان کے نوجوانوں کے لی? ایک اور اہم پیشرفت گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی خالی آسامیوں پر فوری طور پر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زریعہ بھرتی کا آغاز ہے جسکے لی? محکمہ ایس اینڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے کمیشن کو مشتہر کرنے لی? آسامیاں بھجوائی جا رہی ہیں جن میں ڈی ایس پی کی 45 اسسٹنٹ کمشنر کی 18 سیکشن آفیسر کی 29 تحصیلدار کی 27 اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں اسٹنٹ کی 62 آسامیاں شامل ہیں صوبے کے پڑھے لکھے نوجوان اس اعتماد اور یقین کے ساتھ ان آسامیوں کے لی? اپلائی کر سکتے ہیں کہ انکی حق تلفی نہیں ہوگی یہ پہلی صوبائی حکومت ہے جو کہ بھرتی کے عمل میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے اور غیر قانونی زرائع کی مکمل روک تھام کے لی? انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے۔


