اٹھارویں ترمیم، فیڈریشن آف پاکستان کو نیاسماجی معاہدہ کرنا پڑے گا، نواب رئیسانی

کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے 18ویں آئینی ترامیم اور نیشنل فنانس ایوارڈ میں تبدیلی کرنے کے منصوبے پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری رائے میں فیڈریشن آف پاکستان کو نیاسماجی معاہدہ کرنا پڑے گا جیسا کہ دیکھا گیاہے کہ ماضی اور موجودہ حالات میں آئین کی فراہمی نہیں ہورہی ہے وہ آئینی ذمہ داری کو پورا نہیں کرسکتے ہیں اور حکمران آئینی نافرمانی کا مرتکب ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں