محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری اور نیوز ون ٹی وی چینل کی بندش کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔پی ایف یو جے نے ملک بھرکی صحافی یونینوں کو کل ملک کے تمام بڑے شہروں کے پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کرنےکی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں پی ایف یو جے نےکہا ہےکہ عمران سرکار کی سفاکیت کے خلاف تمام میڈیا برادری متحد ہے، ایک ایڈیٹرکی ایسےگرفتاری حکمران طبقےکی فاشسٹ ذہنیت کا ثبوت ہے، ایسےحربےمیڈیا کو روکنےاور صحافیوں کو ڈرانےکے مترادف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں