کوئٹہ، کورونا کا پھیلاؤتیز،ٹیسٹنگ کا عمل سست، شہری پریشان

کوئٹہ:کورونا وائر س سے متعلق تشخیص کا عمل سست روی کا شکارسینکڑوں کی تعداد میں افراد کے سیمپل حاصل کر کے تشخیص نہ ہوسکی موجودہ صورتحال میں مقامی سطح پر کیسز کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق سینکڑوں کی تعدادمیں افراد کی سمیپل حاصل کرکے تشخیص تاحال نہ ہوسکی جودہ صورتحال میں مقامی سطح پر کیسز کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے ہسپتال ذرائع دن میں 250افراد کی نمونوں کے ٹیسٹ کروائیے جارہے ہیں فاطمہ جناح ہسپتال میں ایک ہی پی سی آر مشین موجود ہے ایک ہی مشین سے ایک ہی دن میں 250کے قریب ہی ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے تشخیص کے لئے نمونے فاطمہ جناح ہسپتال میں دے دئیے ہیں کوئٹہ کے شہری کامرا ن کے مطابق تین سے چار روز گز ر گئے مثبت یا منفی کے حوالے سے نہیں بتا یا جارہا ہسپتال انتظامیہ آج یا کل کا کہہ کر واپس کردیتے ہیں بلوچستان میں کورونا تشخیص کرووانا عوام کے لئے امتحان بن گیا ہے ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کا عمل سست روی کاشکار ہے اور طبی سہولیات حکومت فراہم نہیں کررہی ہے کورونا سے متعلق ٹیسٹنگ کے عمل کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا موجودہ صورتحال میں مقامی سطح پر کیسز کا پھیلاؤ تیز ہوگیا۔


