ملک دشمنوں کی ناپاک عزائم کو بے نقاب کرنا قومی و دینی فریضہ ہے، مولانا عبدالقادر لونی
کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی قلعہ سیف اللہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز عزم واستقامت سے اپنے اکابرین کی کاز کو آگے بڑھائے اکابرین کے عظیم نظریاتی فکر سوچ، اور اجتماعیت کا شعور دیا جائے امت کو بندوں کی محکومیت سے نکال دیا جائے استحصالی نظام اور جبرواستبداد سے نجات کے لیے راستے میں جو صعوبتیں اور تکلیفیں آجائے تو ان کو قبول کرکے موقف سے نہ ہٹے حالات کی تابع ہونے والے کھبی اپنی اہداف کو نہیں پا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری دعوت اور نظریہ اسلام اور کی طرف ہے ہم اسلامی نظام کو تمام مسائل کا حل سمجھتے ہے جو انبیا کرام علیہم السلام کی دعوت ہے اس پرفتن دور میں ورکروں پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ ایک نظریاتی فکر اور سوچ کے ساتھ امت کی رہنمائی کرے موجودہ حالات میں اجتماعی تقاضوں کا احساس ہم سب کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت اور قومی وحدت کا فروغ موجودہ دور کا ایک بڑا چیلنج ہے ہمیں من حیث القوم اپنے ملک اور قوم کی بقا کی خاطر اس چیلنج کو قبول کرنا ہو گا۔ ملک دشمن قوتوں کی مسلسل ناپاک سازشوں کو بے نقاب کرنا قومی و دینی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا موجودہ معاشی، معاشرتی اور تہذیبی نظام کی تباہ کاریوں سے پریشان ہو کر نئے نظام کی تلاش میں ہے۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا قرآن و سنت کی روشنی میں انسانی سوسائٹی کے سلگتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کیا جائے قرآن وسنت قانون اور ضابطوں کا مجموعہ ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کو ریاست مدینہ بننے کے لیے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کیا جائیاسلام کا عادلانہ نظام مثالی اور عدل پر مبنی نظام ہے اسلام انسانیت کی اجتماعیت کی اساس ہے انہوں نے کہا کہ مورثیت اور جاگیردارنہ سیاست سے ملک وقوم مسائل سیدوچار ہے مورثی سیاستدان قوم کو فکر اورسیاسی شعور دینے کی بجائے غلامانہ سوچ کو پروان چڑھا کر مورثی سیاست کو فروغ دے رہی ہے ملک کا سیاسی نظام موروثیت کی گرہ سے بندھنے کی وجہ سے سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار ہے جاگیر دار اور سرمایہ دار نے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر عوام کا استحصال کیا گیا۔


