اوتھل کے پہاڑی علاقے میں وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کی مائینز پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا

لسبیلہ:اوتھل کے پہاڑی علاقے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کی مائینز پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا مسلح افراد مورچہ بند ہوگئے ،حالات خراب ہونے کا خدشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری ایکشن نہ لیا تو خون ریزی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے اور ایک بڑا قبائلی تصادم ہوسکتا ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلع لسبیلہ کے دیگر قبائلی عمائدین فوری طور پر اس جانب توجہ دے کر معاملے کو حل کروائیں ،اس حوالے سے بااثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے اوتھل کے پہاڑی علاقے سکن میں وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کی مائنز پر مسلح افراد نے مورچہ بندی کرلی ہے اور پولیس نے بھی یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کے بھائیوں سمیت دیگر رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور جبکہ اس تنازعے والی مائنز پر عدالت نے اسٹے آڈرز جاری کرکے دونوں فریقین کو کام کرنے سے روک لیا ہے لیکن اس باوجود بھی چند عناصر زبردستی مائنز پر کام کروانا چاہتے ہیں جس سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال بگڑ چکی ہے اور لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے ،عوامی حلقوں نے بھی قبائلی عمائدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس معاملے توجہ دے کر دونوں فریقین کو قبائلی تنازعے سے بچایا جائے اگر توجہ نہ دی گئی تو قبائلی تصادم کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے جو کہ ضلع لسبیلہ کے روایت کے برعکس ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں