سیندک پروجیکٹ احتجاج، انتظامیہ کی یقین دہانی پر ختم کر دیا گیا
دالبندین: سیندک پروجیکٹ انتظامیہ کے خلاف مقامی خواتین کا احتجاج انتظامیہ کے یقین دہانی پر ختم۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق سیندک کے مقامی خواتین نے گزشتہ روز تفتان سیندک شاہراہ بند کرکے دھرنا دیدیا جسے بعد ازاں انتظامیہ اور خواتین کے درمیان مذاکرات کے بعد تین دن تک ملتوی کردیا گیاہے پروجیکٹ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ تین دن کے اندر ملازمین پر پابندیوں میں نرمی لائی جائیگی کچھ راستے کھول دئے جائینگے اوردیگرمطالبات پر بھی اعلی حکام سے بات چیت کی جائیگی جس پر مقامی خواتین نے تین دن تک دھرنا موخرکردیا خواتین کا کہناہے کہ اگر وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی تو ہم تین دن بعد سخت ترین احتجاج شروع کریں گے۔
Load/Hide Comments


