ملک دشمن عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق کیپٹن حیدر عباس کو دہشت کا جرت مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے جانوں کی قربانیاں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتاہوں، انہوں نے کہاکہ ہمارے بہادر سپوت نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے جاں بحق کیپٹن حیدر عباس کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے جاں بحق کیپٹن حیدر عباس کے غمزادہ خاندان کے غم میں پوری قوم برابر شریک ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے کوہلو میں دہشت گردوں سے مقابلہ کیپٹن حیدرعباس کے جاں بحق ہونے پراپنی جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا، سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے ایک اور بہادر جوان نے جاں بحق ہوئے،بلوچستان کی سرزمین پر مٹھی بھر دہشت گرد امن سبوتاژ نہیں کرسکتے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی فورسز کیساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہاکہ فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ملک خصوصاََ بلوچستان میں قیام امن میں کافی حد بہتری آئی ہے اور صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کی کمرٹ ٹوٹ گئی ہے اور چند مھٹی بھر دہشت گرد جنہیں اب کئی سرچھپانے کا جگہ نہیں ملے گا ہمارے بہادر جوان جوان مردی سے ان مھٹی بھردہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے کارروائیوں میں مصروف عمل ہے،انہوں نے کہاکہ قوم اور پورسز کے حوصلے بلند ہے اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے تک حکومت، فورسز اور قوم ملکر شانہ بشانہ کھڑے رہے گے، سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے جاں بحق کیپٹن حیدر عباس کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے اور غمزادہ فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔


