میچ یکھنے آئے شہری کی گاڑی قذافی اسٹیڈیم سے چوری

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ کے دوران ہزاروں کی تعدادمیں پولیس نفری ہونےکے باوجود چور ایک شہری کی قیمتی گاڑی لے اُڑے۔
پولیس کے مطابق شہری گزشتہ رات اپنی فیملی کے ساتھ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آیا تھا، میچ دیکھ کر واپس آیا تو اسے معلوم ہوا کہ نامعلوم چور اس کی گاڑی لے اُڑے۔
گاڑی کا مالک ایک سرکاری افسر بتایا جاتا ہے، پولیس نےمقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں